• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کی بہتری و ترقی کیلئے باریوں کی سیاست کو ختم کرنا ہو گا:سابق صدر ملتان بار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان اور وکلاء کی بہتری و ترقی کے لئے باریوں کی سیاست کو ختم کرنا ہو گا ، اب وقت ہے کہ وکلاء اپنی نمائندگی اور بار کے وقار کے لئے ایسے لوگوں کو منتخب کرے جو ان کے لئے قربانیاں دیں سکیں اور جن کے ذاتی مفادات ک بجائے ان کا اوڑھنا بچھونا بار اور وکلاء کے مفادات ہوں، ان خیالات کا اظہار سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان چوہدری محمد شفیق ،سابق ممبر پنجا ب بار کونسل محمد اکرم بھٹی اور نشید عارف گوندل نے زوار قریشی اور خالد ظفر وینس کی طرف سے وکلاء کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چوہدری شاکر علی،رانا عمیق،عاقل خان،مظفر اٹھنگل،رانا اسرار عابد، عرفان سندھو،احد گوندل،عدنان سلیمی،شہزاد بلوچ،شیخ زید،شیخ عثمان اور دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین