ملتان (سٹاف رپورٹر) اخبار فروش یونین ملتان کے سابق جنرل سیکریٹری شیخ صلاح الدین ، شیخ حیدر عمر، شیخ زاہد عمر، شیخ نعیم عمر، شیخ معین الدین عمر، شیخ رحیم الدین عمر، شیخ نوید عمر، شیخ طارق عمر، شیخ فاروق عمر کے والد اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی معاون خصوصی سیکر ٹری جنرل و اخبار فروش یونین ملتان کے سرپرست اعلیٰ شیخ عمر دین کی قل خوانی آج بروز بدھ 10جنوری بعد نماز ظہر جامع مسجد حافظ عبد الشکور والی لال کرتی کینٹ میں ہو گی دعا ٹھیک چار بجے ہو گی۔لودھراں سےنمائندہ جنگ کےمطابق ضلعی صدر اخبار فروش سید سجاد شا ہ نے کہا کہ شیخ عمر دین نےہمیشہ اخبارفروشوں کے حقوق کی جدوجہد کی۔ ان کی اخبارفروشوں کے لیے کی جانے والی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید شاکر ،سٹی جنرل سیکرٹری گلزار کامران ،سرپرست اعلیٰ سید منظور شاہ نے کہا کہ شیخ عمر دین اخبارفروشوں کے عظیم محسن تھے اللہ تعالیٰ شیخ عمردین کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔