• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں چین کے طول و عرض سے آنے والے بازیگروں نے ایک حیرت انگیزشو میں اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ یہ تقریب ثقافتی، رنگ برنگی اور روشنیوں سے بھرپور تھی۔

China-Wasif-news2_L2

چینی ثقافت کے اس حصے کو زندہ رکھنے کے لیے چین بھر میں بازیگری پر مبنی شوز اکثر و  بیشتر منعقد کیے جاتے ہیں جس میں مقامی اور غیر ملکی بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔

اس شو میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ لطف اندوز ہوئے۔ دنیا بھرمیں چینی بازیگری کو بہترین فنون میں شمار کیا جاتا ہے اور یہ گزشتہ دوہزار سال سے زیادہ عرصے سے اپنا وجود رکھتا ہے۔

China-Wasif-news2_L3

توازن برقرار رکھنا، مکمل توجہ اور پرسکون رہنا ہی چینی بازیگری کی خاصیت ہے جبکہ اس کی ایک خاصیت فضا میں اونچی چھلانگ لگانے کی پرفارمنس ہے۔

اس فن میں جو آلات اور اشیاء استعمال ہوتے ہیں ان میں ویکر رنگز (ایک لوہے کا گول اور بڑا سا رنگ )، ٹیبل، کرسیاں، جار، پلیٹس، پیالے اور اونچی چھلانگ لگانے والی ترشول شامل ہیں جو پرفارمنس دکھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

China-Wasif-news2_L4

اس کے علاوہ اسپرنگ بورڈ اسٹنٹس، کرسیوں پر توازن قائم کرنا اور جار پر کرتب دکھانا بھی اس فن کا حصہ ہیں جبکہ گول رنگ کے اندر سے ڈائیو لگانے کی چینی بازیگری کی جدید اور قدیم ترکیب بھی کافی مقبول ہے۔

تازہ ترین