• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ڈالر پاس رکھیں ،پاکستان کو ضرورت نہیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ٹرمپ ڈالر اپنے پاس رکھیں ،پاکستان کو امریکی ڈالروں کی ضرورت نہیں،ہم ایک غیرت مند قوم ہیںاور یہ قوم اب جاگ چکی ہے جو اپنے پاؤں پر کھڑاہونا جانتی ہے،نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، ٹرمپ اور اسکے حواریوں کو آقا جاننے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہے اور یہی نوجوان اس ملک کو قائد اعظمؒ کے تصور کے مطابق اسلامی پاکستان بنانے کی تحریک میں ہراوّل دستہ ہیں۔ پشاور نشترہال میں سٹوڈنٹس ٹیلنٹ ایکسپو2018 ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مشرف سے پائی پائی کا حساب لیں گے ،ان کے ہاتھ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے شہریوں کے خون سے رنگے ہیںاور اڈیالہ جیل ان کا مقدر ہے۔
تازہ ترین