بینبری(مریم فیصل)پاکستان کے شہر قصور میںکمسن بچی سے زیادتی اور قتل کے ہولناک واقعے پر جہاں ملک بھرمیںغم وغصے کی فضا قائم ہے وہیں برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی بھی اس دکھ کو محسوس کر رہی ہے۔بینبری کی پاکستانی کمیونٹی نے واقعے کو مقامی انتظامیہ اور پولیس کی غفلت اور نااہلی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ بینبری کی رہائشی تین بچیوں کی ماں سفیہ جن کا تعلق لاہور سے ہے، ان کا کہنا تھاکہ میںنے اپنا بچپن لاہور میںگزرا ہے لیکن کبھی باہر اکیلے آتے جاتے کوئی خوف محسوس نہیںہوالیکن اب ایسے واقعے وہاں سے سننے میں آئے گے تو پاکستان جانے سے خوف محسوس ہو نے لگے گا۔فاسٹ فوڈریسٹورنٹ سے وابستہ صدف کے مطابق یہاں ہم بنا کسی خوف کے نائٹ شفٹ میںکام کرتیں ہیں اور ہم بچے بچیاںگھرمیںچھوڑ آتے ہیں وہاںبھی ایساہی محفوظ ماحول ہونا چاہیے ۔ریٹیل اسٹورکے مالک صفدرکا کہنا تھا پولیس کا کام ہے لوگوںکو تحفظ فراہم کرنا لیکن ایسا اب پاکستان میں نظر نہیں آتااگر اس واقعے کے قصوروار پکڑے جائے اور سزا ملے تبھی مزید واقعات رکے گے اسکول ٹیچر غصنفرکے مطابق ہم بچی کے ماںباپ کے دکھ کو محسوس کرسکتے ہیں ساتھ انتظامیہ کی غفلت پربھی افسوس ہے۔