ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن میں پوائنٹس مین ،سگنل معاون اور گیٹ مین کی اسامیوں پر بھرتی میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر ریلوے ہیڈکوارٹرنے بھرتی کا عمل روک رکھا ہے ، جس کے باعث 4ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود امیدواروں کو تقررنامے جاری نہیں کئے جاسکے،بتایا گیا ہے کہ بھرتی کے سلسلے میں جسمانی ٹیسٹ میں بعض سنگین بے ضابطگیوں کی شکایات پر ویجی لینس سیل نے ویڈیو بنا کر ریلوے ہیڈکوارٹرمیں بھجوائی تھی جس پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیاہے۔