• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں 18سالہ لڑکی زیادتی کے بعد کا قتل

Girl Raped Murdered Found In Field Near Sargodha

سرگودھا میں 18سالہ لڑکی کوزیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ورثا کا احتجاج اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی۔

18 سالہ لڑکی کے بیہمانہ قتل کا یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقہ تصورآباد بھلوال میں پیش آیا۔ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی صبح لاپتہ ہوگئی تھی، 5گھنٹے تلاش کے بعدکھیتوں سےاس کی لاش ملی۔

پولیس کا کہناہےکہ لڑکی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کرقتل کیاگیاہے، لاش تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردی گئی،مقتولہ کے ورثا نے اسپتال میں پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

ڈی پی او سہیل چوہدری کے مطابق لڑکی سے زیادتی اورقتل میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

تازہ ترین