قصورمیں کم سن بچی کے قتل کے بعدلاہورمیں بھی کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرےکئےگئے، طلباءو طالبات نےریلیاں نکالیں ، دھرنے دیئےاورمعصوم بچی کی غائبانہ نمازِجنازہ ادا کی ،اس موقع پر میٹروبس سروس بھی عارضی طورپرمعطل رہی،طلباءوطالبات کاکہناہےکہ وہ معصوم بچی کی آوازبنیں گے۔
قصور میں کم سن بچی کےبہیمانہ قتل پرپوراملک سوگوار،لاہور میں مختلف کالجز کے طلباء کلمہ چوک میں جمع ہو گئے،احتجاجی دھرنا دیا اور نعرے بازی کی،دھرنےکےباعث میٹروبس سروس عارضی طورپر معطل رہی۔
پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباءوطالبات نےبھی احتجاجی ریلیاں نکالی، یہ ریلیاں فیصل آڈیٹوریم کے باہر جمع ہوئیں،طلباءوطالبات کا مطالبہ تھا کہ مجرم کو جلد از جلد گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔
پنجاب یونیورسٹی شعبہ انجینئرنگ کے طالب علموں نے معصوم بچی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔
کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کےطلباء وطالبات نےبھی ریلی نکالی اورمال روڈ پراحتجاج کیا، لاہورکےطلباءوطالبات کاکہناہےکہ وہ مقتولہ بچی کی آواز بن کر اسے انصاف دلائیں گے۔