تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ قصور میں 7 سالہ زینب کے ساتھ پیش آنےو الا واقعہ افسوسناک اور شرمناک ہےاور جس ملک کے سیاسی لیڈر اخلاقی طور پر بدکردار ہوں وہاں قصور جیسے واقعات حیران کن نہیں۔
ایک ویڈیو بیان میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ میری اور قوم کی دعائیں زینب کے والدین کے ساتھ ہیں، اللہ انہیں صبر دے، جبکہ ملک میں ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں اور بدقسمتی سے اکثریت رپورٹ نہیں ہوتے۔
عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ جہاں سیاستدان گالم گلوچ اور خواتین کی عزت نہ کریں وہاں ایسے واقعات حیران کن نہیںجبکہ اس ملک میں لوگ اور چند میڈیا چینلز سیاسی لیڈروں کی بدکرداری کا دفاع کرتے ہیں۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور مستقبل کی فکر نہیں اور اگر اللہ پر ایمان ہے تو عمران خان نجومیوں کی باتیں کیوں کرتے ہیں۔