• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور: تاجر تنظیموں کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

Kasur Traders Calls Off Strike

قصور کی تاجر تنظیموں نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے یقین دلایا کہ شہر میں امن و امان کی صورت حال بگڑنے نہیں دی جائے گی۔

کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کی زیرصدارت ڈی پی اوآفس قصورمیں اجلاس ہوا، جس میں ضلع میں امن و امان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کمانڈر رینجرز قصور بریگیڈ ئیر عاصم، ڈی سی قصور سائرہ عمر، امن کمیٹی کے ممبران اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران امن کمیٹی کے نمائندوں اور تاجر تنظیموں نے یقین دہانی کرائی کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جائےگی۔

اس موقع پر معصوم مقتولہ زینب کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

تازہ ترین