برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے مرکزی رہنمائوں چیئرمین مفتی فضل احمد قادری ،حافظ محمد ادریس،ڈاکٹر خرم بشیر اورقاضی ساجد ظفرنے قصور میں معصوم بچی زینب کا قتل کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ظلم کےذمہ دار کرپٹ حکمران ہیں، ملک میں عدل اور انصاف نہ ہونے کی وجہ سے معصوم لوگ دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف اپنے لیے انصاف گلی گلی انصاف مانگ رہے ہیں،اگر معصوم بچوں کے ساتھ حکمرانوں نے انصاف کیا ہوتا تو در در کی ٹھوکریں نہ کھاتے پھرتے۔