کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ قصور کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جانا چاہئے،جب تک قصور واقعے کے ملزمان کو گرفتار کرکے سزا نہیں دی جاتی، اس وقت تک اِس طرح کے واقعات رُونما ہوتے رہیں گے،پاکستان تحریک انصاف کسی صورت ظلم کے خلاف اُٹھائی جانے والی آواز کو دبنے نہیں دے گی،پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج تک ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو گرفتا ر نہیں کیا جاسکا تو ان سے قصور واقعے کے ملزمان کی گرفتاریوں کی اُمید کیا رکھی جائے۔