• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتالیس سالہ شبنم اور 53برس کے عاصم ٹیبل ٹینس چیمپئن بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیبل ٹینس میں قومی سطح پر نئے چہروں کو آگے لانے کی تمام تر کوشش بیکار نظر آرہی ہے، ایک بار پھر 40 سے زائد عمر کے تجربے کار کھلاڑی نئے قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن بن گئے، جمعرات کو اسلامیہ کلب میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان واپڈا کی 41 سالہ شبنم بلال نے اپنے ہی ادارے کی راحیلہ کاشف کو 4-0 سے زیر کیا ادھر واپڈا کے عاصم قریشی نے 53 سال کی عمر میں ایک بار پھر قومی اعزاز جیت لیا۔ 54 قومی ٹیبل ٹینس ایونٹ کےفائنل میں انہوں نے محمد رمیز کو 4- 2 سے ہرایا، دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی بار یہ اعزا جیتا ہے، پاکستان واپڈا نے قومی ایونٹ میں چاروں ٹائٹل جیت حریفوں کو چاروں شانے چت کردیا، مردوں، خواتین کے ٹیم اور انفرادی ایونٹ اسی ادارے کے نام رہے۔شبنم بلال نے آ خری 2013 میں کراچی میں پانچویں بار قومی اعزاز جیتا تھا، جبکہ عاصم قریشی نے2016 میں ملتان میں اپنا پانچواں قومی ٹائٹل جیتا تھا، جمعرات کو فائنل کے اختتام پر کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین