ملتان(سٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری زراعت پنجاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان چوہدری نیاز احمدکے فوری طور پر تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈی سی ملتان کی جانب سے زراعت توسیع کے سٹاف کے خلاف شکایات زیادہ ملنے کی وجہ سے تمام زراعت توسیع کے افسران کو ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اس سلسلے میں خفیہ رپورٹ تیار کی جارہی ہے ۔