• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے ،صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ معصوم بچی زینب کے واقعے نے ہر آنکھ کو آشکبار کر دیا ہے جب تک معاشرے کے ان ناسوروں کو نشان عبرت نہیں بنادیاجاتا گھر گھر ماتم جاری رہے گا ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب پولیس کا احتجاجیوں پر فائر کھول دینا اپنے گناہوں پر پردہ پوشی کے مترادف ہے یہ انتظامیہ کی نااہلی و بے حسی ہے ڈی این اے میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ گزشتہ چھ واقعات میں ایک ہی شخص ملوث ہے اس کے باوجود قانون کا حرکت میں نہ آنا اور مجرموں کا گرفت سے بچارہنا سوالیہ نشان بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ کے ذمہ داروں کو درس عبرت بنا دیا جائے تاکہ آئندہ ایسے اندوہناک واقعات کا سدباب ہو سکے۔
تازہ ترین