• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال کی نشست پر تحریک انصاف کی شکست پر پنجاب کے عوام کو خراج تحسین

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن سلطان شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں چکوال کی نشست پر تحریک انصاف کو شکست دینے پر پنجاب کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقامہ پر نااہلی کے بعد عوام نے نواز شریف پر اپنے عقیدت کے پھول نچھاور کرکے انہیں اپنا غیر متنازعہ رہنما تسلیم کرلیا ہے اور سمجھ لیا ہے کہ نواز شریف ہی اس ملک اور کروڑوں غریبوں کی تقدیر بدلنے کا جذبہ رکھتے ہیں‘ شادیاں اور طلاقیں دینے والے لیڈر کو سمجھ لینا چاہئے کہ نواز شریف 2018 ءکے انتخابات میں مشرقی پاکستان کی عوامی لیگ کی طرح کلین سوئپ کریں گے اور عمران خان اپنی نشست بھی نہیں بچا سکیں گے کیونکہ عوام نواز شریف اور ان کے خاندان کی کردار کشی کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔
تازہ ترین