• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ قصور میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے، وومن بزنس فورم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان وومن بزنس فورم کی رہنمائوں نےکہا کہ سانحہ قصوردل دہلا دینے والا واقعہ ہے ،ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے ،معصوم زینب کے قتل سے انسانیت شرمسار ہے یہ بات بلوچستان وومن بزنس فورم کی صدر فائزہ مینگل،سنیئر نائب صدر لبنی بادینی،نائب صدر عالیہ خان،نائب صدر دوئم فوزیہ کاکڑ،کوآرڈینیٹر سبرینا کاسی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نجمہ شمیم ،چیف آرگنائزز بینش سکندر،ایگزیکٹو ممبران فوزیہ لونی،منصورہ بی بی، شمائلہ ،صدف اجمل اوررابعہ عبدالکریم نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی رہنمائوں نے معصوم زینب کے بے رحمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکہ عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کوئی وحشی درندہ آئندہ ایسے عمل کا سوچ بھی نہ سکے رہنمائوںنے کہا کہ ہم غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ملزم کی سزا تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین