امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ قصور واقعہ ظالمانہ ہے ،قصور کی زینب ہو یاکراچی کا شاہ زیب ،سب کے قاتلوں کو سزا ملنی چاہیے ۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، 14 افراد کے قاتل آج بھی آزاد گھو م رہے ہیں، انصاف کا نظام مفلوج ہے ،عدالتوں کے دروازے سونے کی چابیوں کے ذریعے کھلتے ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی کرپشن کے باعث مسائل موجود ہیں، سیاست میں کرپشن سے پاک افراد کی ضرورت ہے، پانامہ لیکس میں سیاسی ہوں یاغیر سیاسی سب کا احتساب ہونا چاہیے۔