• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم کا دورۂ بھارت،دفاع سمیت متعدد معاہدوں کا امکان

Israeli Prime Minister Visits India Possibility Of Defense And Other Agreements

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھارت کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، دورے میں دفاع، سیکورٹی اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد معاہدوں کا امکان ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سفارتی پروٹوکول توڑتے ہوئے ایئر پورٹ پر نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کا خود استقبال کیا، صیہونی وزیراعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ، مودی نے روایتی انداز میں گلے لگایا ،بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم کے اعزاز میں مودی نے عشائیہ بھی دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ دورے میں 130کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد میں عسکری کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہے،یہ 15برس بعد کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔

نیتن یاہو اہلیہ اور 130 اہلکاروں کے ہمراہ بھارت سرکاری دورے پر پہنچے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سیکورٹی، تجارت اور جنگی سازوسامان کی فروخت کے معاہدے ہوں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے نئی دہلی آمد کے بعد مودی کے ساتھ پہلی جنگ عظیم کی یادگار کا دورہ کیا، دونوں رہنمائوں نے تین ماروتی چوک کا دورہ کیا اور وزیٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

رات گئے مودی نے اسرائیلی وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جس میں دونوں کے صرف اہلخانہ شریک ہوئے۔

نیتن یاہو اپنے اپنے6روزہ دورہ کے دوران دہلی ، آگرہ ، احمد آباد اور ممبئی جائیں گے، وہ ممبئی میں حملے کا نشانہ بننے والے یہودی مرکز اور تاج محل کا دورہ کریں گے اور ممبئی میں بھارتی فلم سازوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کو عالمی لیڈر قرار دیا اور کہا کہ ان کا دورہ عالمی، معاشی، سیکورٹی ، ٹیکنالوجی اور سیاحتی طاقت کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا موقع ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ مودی اسرئیل اور میرا قریبی دوست ہے، اس موقع پر مودی کا کہنا تھا کہ آپ کا دورہ بھارت تاریخی اور بہت اہم ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

 

تازہ ترین