• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں برفباری نے شرارتی پانڈوں کو دلچسپ انداز اپنانے پر مجبور کردیا جسے دیکھنے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردیا۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں برفباری کاسلسلہ جاری ہے اور برفباری نے جہاں انسانوں کو خوش کیا ہے وہیں جانور بھی برفباری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان چار شرارتی پانڈوں کو ہی دیکھ لیں جو برف سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔چین کے صوبے Liaoning کے کے یسرچ بیس سینٹر میں موجود پانڈوں نے سفید روئی کے گالے دیکھے تو جھوم اُٹھے۔

برف پر لوٹ پوٹ ہوتے کھیلتے کودتے اور ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے شرارتی پانڈوں کے دلچسپ انداز پردیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور مسکرا ئے بغیر رہ نہ سکے۔

تازہ ترین