بلوچستان کےسابق وزیرداخلہ اورقوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری نےکہا ہے کہ عوام کی بہتری اور ترقی کےلئے کی جانےوالی ڈیل کوغلط نہیں سمجھتے۔
بدین کےشہرگولارچی میں مری برادری کے اجتماع اور میڈیا سے گفتگو میں گزین مری کا کہنا تھا کہ سولہ سالہ جلاوطنی کے بعد یہ سوچ کرواپسی کی کہ عوام میں رہ کر عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے۔ بلوچستان میں بےگناہوں کا قتل دہشت گردی ہےاور ہم انصاف سےنہیں ناانصافی سے بھاگ رہےتھے۔
انہوں نے ملکی عدالتوں پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات سازگار ہوئےتو پہاڑوں پر جانے والےخود واپس آئیں گے۔