• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک خطرناک دلدل میں پھنسا ہے،ادارے نوازشریف کو روکنے میں لگے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) محمود خان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان خطرناک دلدل میں پھنسا ہے ہمارےپلرز(ستون) ایک دوسرے کو گرانے اور ادارے نواز شریف کو روکنےمیں لگے ہیں کہ کہیں سینٹ میں اکثریت لے کر نہ آجائے اور پارلیمنٹ ،جمہوریت کو مضبوط نہ کردے، کسی بھی صورت پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ نہیں بناناچاہتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں حکومت کے پالیسی بیان کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ اس ہائوس میں مہینوں سے ٹرمپ کے بیان پر بحث ہورہی ہے ہائوس مفلوج بیٹھا ہے ، ہم اسے ملک کے رہنے والے ہیں ملک پر خطرے کےبدترین بادل منڈلا رہے ہیں خدانخواستہ وزیر ستان پر خارجی فورس قبضہ کرتی وہ بھی یہی کچھ کرتی ، ایک پروفیسر کی تصویر ا ٓئی ہے گرفتار کرکے اسے عدالت کے حوالےکیا جاتا جمہوری لوگوں کا راستہ روکنے کے لیے خود الطاف حسین کو اے کیا ادارے آپس میں ایک دوسرے کو گرانے میں لگے ہیں، جب تک افغانستان میں ا من کی ضمانت نہیں دیں گے ملک میں امن نہیں آسکتا،ملک ہمیں عزیز ہے لیکن داخلہ خارجہ پالیسیوں میں ہمیں شریک نہیں کریں گے ہم سے مشورہ نہیں مانگیں تو پھر جو افتاد آپڑے گی توخرابی پیدا ہوگی جس کے ذمہ دار آپ ہونگے۔اے پی پی کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عام انتخابات میں 539 ووٹ لینے والے ممبر اسمبلی کو ایوان میں 41 ممبران کی حمایت دلا کر یہ تاثر دیا گیا ہے کہ اختیارات کسی اور کے پاس ہیں۔ ساری طاقت اس بات پر لگی ہوئی ہے کہ کسی بھی طریقہ سے پاکستان کو جمہوری ملک نہیں بنانا‘ آئین کو بالادستی نہیں دینی‘ اس طرح پاکستان کیسے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمیں عزیز ہے‘ ہمیں خارجہ اور داخلہ پالیسیوں میں شامل کیا جائے۔
تازہ ترین