• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک گہرے گڑھے میں تبدیل ہو گئی

قدرتی آفات اور غیر متوقع حادثات میں انسان اکثر بے بس دکھائی دیتا ہے ، ملائیشیا میں اچانک ایک سڑک گہرے گڑھے میں تبدیل ہ وگئی جس کی وجہ سے سفر کرتی کار بھی گڑھے میں جا گِری۔

ملائیشیا کے قریب پیش آنیوالے حادثے کی رپورٹ ملتے ہیں فائر فائیٹرز اور ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثے پر پہنچیں اور گرھے میں پھنسی گاڑی کے ڈرائیور کوباہر نکالنے کی تدابیر لینے لگے۔

فائر فائیٹرز نے بمشکل 60سالہ کار ڈرائیور کو گڑھے سے باہر نکالا اور فوراً اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

70میٹر چوڑے اور15میٹر گہرے گڑھے کے بننے کے بعد سرک کا بڑا حصہ متاثر ہوا جس کی وجہ سے ٹریفک کنٹرولز نے سڑک کر ٹریفک کے لئے بند کر کے لوگوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔

تازہ ترین