• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز رشید مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں، چوہدری نثار

Pervaiz Rasheed Is Becoming Aristotle Of Political Of Pml N Chaudhry Nisar

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پرویز رشید مسلسل غلط بیانی اور خوشامد کے عادی ہیں، اِنہیں دو خصوصیات کی وجہ سے وہ اس وقت مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں۔

ترجمان چوہدری نثار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار سے متعلق یہ بیان کہ وہ شیر کے نشان کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیتے جھوٹ اورغلط بیانی کی ایک واضح مثال ہے۔انہوں نے 1985، 1988، 1990اور 2013 میں شیر کے نشان کے بغیر الیکشن لڑے اور بھی جیتےہیں۔

ترجمان کے مطابق چوہدری نثار نے کہا کہ ڈان لیکس کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں پرویز رشید کے مسلسل جھوٹ بولنے کی نشاندہی کی تھی ،بہتر یہ ہے کہ وہ غیر ضروری بیان بازی کے بجائے حقائق قوم کے سامنے لانے کےلئے اپنی حکومت کو ڈان لیکس کی رپورٹ عام کرنے پرمجبور کریں۔

واضح رہے کہ پرویز رشید نے آج احتساب عدالت کے باہر بیان دیا تھا کہ چوہدری نثار کا بیان شروع ہی یہاں سے ہوا تھا کہ وہ بیان دینا پسند نہیں کرتے، چوہدری نثارکے بیان سے ان کی منافقت کا اندازہ لگالیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ چوہدری نثار نے شیر کے نشان کے بغیر ایک الیکشن لڑا اور وہ بری طرح ہارے تھے۔

تازہ ترین