وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں، ملک میں کوئی بھی پارٹی ایسی نہیں جو ان کا مقابلہ کرسکے۔
بڈھ بیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنیوالے خوش فہمی کا شکار ہیں، روٹی،کپڑا اور مکان کے نام پر آنے والی حکومت نے صرف زرداری کا پیٹ بھر ا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ورسک لفٹ کنال کی ری ماڈلنگ کا افتتاح بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک ارب تیس کروڑ روپے کے اس منصوبے سے ہزاروں ایکڑ زمین قابل کاشت ہوجائیگی۔