• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کو سوچنے ،سمجھنے کا کوئی مسئلہ نہیں،طبی معائنے کے بعد رپورٹ

President Trump Is Not A Problem To Think Understand Report

امریکی صدر ٹرمپ کو سوچنے ،سمجھنے کا کوئی مسئلہ نہیں، طبی معائنے کے بعد وہائٹ ہاؤس کے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ میں بے پناہ توانائی اور ہمت ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے وقت صدر ٹرپ کا بلڈ پریشر 122/74 تھا،صدر ٹرمپ کا موجودہ وزن 239 پائونڈز یعنی 108 کلو ہے۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال صدر ٹرمپ کسی قسم کی جسمانی مشق نہیں کرتے،امید ہے دوران صدارت ٹرمپ مکمل صحت مند رہیں گے۔

واضح رہے کہ دماغی صحت پر مسلسل خدشات کے بعدگزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا طبی معائنہ کرایا تھا۔

بے تکی حرکتیں، زبان پھسلنے کا واقعہ اور نئی شائع ہونے والی کتاب میں ٹرمپ کے ساتھیوں کی جانب سے انہیں بچوں جیسا قرار دیے جانے کے بعد ٹرمپ پر غیر معمولی دباؤ تھا کہ وہ خود کو منصب صدارت کےلیے فٹ ثابت کریں ۔

میری لینڈ کے فوجی میڈیکل سینٹر میں ان کا پہلا طبی معائنہ ہوا تھا۔

 

تازہ ترین