• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور واقعے کے خلاف اسپارک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم اسپارک کی جانب سے 7 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ قصور میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور بیدردی سے قتل ایسا واقعہ ہے جس سے انسانیت شرما جائے، ظلم و زیادتی کے واقعہ نے پورے پاکستان کو ہلاکر رکھ دیا ، واقعہ میں ملو ث ملزم کی تاحال عدم گرفتاری پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصورمیں ایک خاندان پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ گئے جس پر شہریوں کے ردعمل پر پولیس کی جانب سے پر امن مظاہرین کو فائرنگ کرکے قتل کرنا قابل مذمت ہے۔ علاوہ ازیںاسپارک کےرہنماؤں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کھولے جائیں تاکہ ضلعی سطح پر ایک کمیٹی قائم ہو جو بچوں کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرسکے۔
تازہ ترین