ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈی ای اوایلیمنٹری ڈی جی خان کوخاتون ایجوکیٹرکوملازمت سے برطرف کرنے سے روکتے ہوئے14 فروری کوجواب پیش کرنے کاحکم دیاہے،فاضل عدالت میں ڈی جی خان کی سمیرابشیرنے درخواست دائر کی تھی کہ29 دسمبر2016 ءکوایم اے انگریزی کرنے کے بعدایجوکیٹرکی اسامی پر درخواست دی جس پر اس کوبھرتی کرلیاگیااوروہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے لیکن اب محکمہ تعلیم کی جانب سے اس پربعدمیں اسنادجمع کرانے کااعتراض عائدکرکے اس کوملازمت سے برطرف کیاجارہاہے جس سے روکنے کاحکم دیاجائے۔