کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ٹریژری اینڈ اکائونٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کوئٹہ کے ڈویژنل صدر اسد خان پانیزئی نے صوبائی عہدیداروں کی مشاورت سےقلعہ عبداللہ اور پشین کے ضلعی صدور کے انتخاب کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق بدھ17جنوری کو قلعہ عبداللہ کے صدر ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس قلعہ عبداللہ میں جبکہ نوشکی کے صدر کا انتخاب ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس پشین میں ہوگا کوئٹہ اور نوشکی کے ضلعی صدور کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔