• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

There Is Nothing Like Government In Pakistan Says Kamal

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک کا سسٹم بیٹھ چکا ہے قوم کو ٹرک کی لال بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے جبکہ یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ایڈمنسٹریشن کسی اور کاموں میں لگی ہوئی ہے۔

مصطفیٰ کمال پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی جلسے میں شرکت کے لیے آج لاہور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں 14 لوگوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ ’ظلم پر انصاف نہیں ہوا، خاموش رہتے تو ظالم کے ساتھی کہلاتے‘۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج میں سب آئیں، ہمیں نہیں معلوم کہ یہ دھرنا ہے ہم تو جلسے کے لیے آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون پنجاب کو رپورٹ کی روشنی میں مستعفی ہوجانا چاہئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں ایم کیوایم پاکستان پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا ۔

تازہ ترین