سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی گر گئے جس کے باعث ان کی آنکھ کے قریب چوٹ لگ گئی۔
گیلانی خاندان کے مطابق یوسف رضا گیلانی بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث گر گئے،گرنے کے باعث ان کی آنکھ کے قریب چوٹ آئی۔
اہل خانہ کے مطابق سابق وزیر اعظم کو طبیعت خراب ہونے پر ڈیفنس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔