• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسہ کا بائیکاٹ کر کے عوام نے منفی سیاست کو دفن کیا، احسن اقبال

Public Has Buried Negative Politics With Boycotting Lahore Jalsa Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے جلسہ کا بائیکاٹ کر کے عوام نے منفی دھرنا سیاست کو دفن کر دیا ہے۔

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے پر رد عمل میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کو کوئی انتشار پھیلا کر کریش نہیں کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران اور زرداری ایک ہی کشتی کے سوار ہیںجبکہ مسلم لیگ ن نے ملک کو تباہی کے دلدل سے نکالا ہےاور عوام اس کے ساتھ ہیں -

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2018 میں 2013 سے بڑی کامیابی حاصل ہو گی ۔

تازہ ترین