• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ 56کمپنیوں کے کرپشن کیس میں جواب داخل نہ کرانے پر برہم

Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی سمیت 56 کمپنیوں میں اربوں کی مبینہ کرپشن کی بابت دائر درخواست کا جواب داخل نہ کرانے پرپرہمی کا اظہار کیا، حکومت کو آخری موقع دے دیاگیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 56کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 8سالوں میں 56 کمپنیاں بنائیں جس میں ٹرانسپورٹ اور صاف پانی سمیت دیگر نوعیت کی کمپنیاں شامل ہیں۔ درخواستگزار نے اعتراض اٹھایا کہ کمپنیوں کو بلدیاتی اداروں کے اختیارات دے دیئے گئے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ درخواست میں الزام لگایاگیا ہے کہ من پسند افراد کو نوازنےکیلئے لاکھوں روپے کی تنخواہوں اور مراعات دیکر قواعد ضوابط کے خلاف بھرتیاں کی گئیں اور 80 ارب سے زائد کرپشن بھی ہوئی لیکن ان کمپنیوں کا آڈٹ بھی نہیں کرایا گیا۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ کمپنوں میں کرپشن کے الزامات پر نیب کو تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین