• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نےپی سی او ججز کی طرف سےتوہین عدالت کےنوٹسزکیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں غیرموثر ہونےپرنمٹادیں

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کی طرف سے توہین عدالت کے نوٹسز کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے پی سی او ججز افتخار حسین چوہدری ، حامد علی شاہ ، حسنات احمد خان اور شبر رضا رضوی کی طرف سے دائر انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت نے پی سی او ججز کی اپیلیں نمٹا دی ہیں ۔ ہم توہین عدالت کے مقدمات میں شوکاز نوٹس واپس لے چکے ہیں جس کے باعث درخواست غیر موثر ہو چکی ہیں ۔ یاد رہے کہ عدالت نے پی سی او ججز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا ۔ ان نوٹسسز کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں ۔ 
تازہ ترین