• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،کمسن بچی سے زیادتی اورقتل کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی کی احتجاجی ریلی

مردان ( نمائندہ جنگ) عاصمہ قتل کیس کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے بدھ کے روز احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے ڈسٹرکٹ ناظم اور اے این پی کے ضلعی صدر حمایت اللہ مایار ، جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان کی قیادت میں احتجاجی ریلی کے شرکاء شگو پل پارہوتی سے روانہ ہوئے اور بازار خواجہ گنج ،بازارشہیدان سے ہوتے ہوئے پاکستان چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کی ریلی کے شرکاء کے ہاتھو ں میں پلے کارڈز اوربینرز تھے جبکہ بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں وہ ملزمان کی گرفتار ی اور متاثرہ خاندان کو فی الفور انصاف دلانے کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ سے مستعفی ہونے کے مطالبات کررہے تھے۔
تازہ ترین