• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی شدی اداکاراؤں کے ساتھ رویہ تبدیل ہونا چاہیئے،سونم کپور

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ شادی شدی اداکاراؤں کے ساتھ رویہ تبدیل ہونا چاہئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لوگوں کا شادی شدہ اداکاراؤں کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی بارے اس وقت بات کریں گی جب ذرائع ابلاغ اداکاروں سے بھی یہی سوال پوچھے گا کہ وہ شادی کے بعد اپنے کیریئر کا دوبارہ آغاز کیسے کریں گے ،وہ بچے کی پیدائش کے بعد کب واپسی اختیار کریں گے لہذا شادی شدہ اداکاراؤں کے ساتھ یہ رویہ تبدیل ہونا چاہئے اور اس میں تبدیلی لانے کے لئے ہمیں کام کرنا چاہیئے۔ اداکارہ سونم کپور ہدایتکار آر بالکی کی فلم ”پیڈ مین “ میں دکھائی دیں گی جس میں اداکار اکشے کمار اور رداھیکا اپتے بھی شامل ہیں۔،فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین