• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹینڈ میں دراڑ پڑنے پر پرتگالی لیگ میں فٹبال میچ مکمل نہ ہوسکا

لزبن (نیوز ڈیسک)پرتگالی فٹبال لیگ میں ایف سی پورٹو اور ایسٹوریل کلب کا مقابلہ شائقین کی حفاظت کے پیش نظر ہاف ٹائم پر ختم کردیا گیا، رپورٹ کے مطابق پیر کی شب منعقدہ اس مقابلے کے دوران منتظمین کو سٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ پر دراڑ پڑی دکھائی دی، جس پر انہوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ہاف ٹائم پر میچ ختم کرتے ہوئے شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا، اس مقابلے کی دوسری تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔
تازہ ترین