میہڑ(علی اکبر کانڈھڑو،نامہ نگار)میہڑ میں پرانی دشمنی پر مسلح ملزمان کا حملہ ،اندھا دھند فائرنگ میں چانڈیو قبیلے کے دوسردار باپ اور بیٹے سمیت تین افرادقتل دو شدید زخمی ہوگئے،علاقہ میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا، کاروبار بند کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز صبح کو میہڑ شہر کے قاضی عارف روڈ پر احمد علی کالونی میں چانڈیو برادری کے دو فریقین میں پرانی دشمنی کے بناء پر ایک گروپ کے نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر اور اوطاق پر اچانک حملہ کرکے شدید اندھا دہند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چانڈیو برادری کے میر رانی قبیلے کی معروف شخصیت ور ان کا بیٹا جو کے اپنے قبیلے کے تہمدار معزز رئیس مختیار احمد چانڈیو کو گولیان لگنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگئے واقعہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان قابل چانڈیو اور خاصو چانڈیو سمیت دو افراد شدید ہوگئے جن کو فوری طور پر میہڑ تعلقہ اسپتال میں لایا گیا جہان پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد انہیں لاڑکانہ سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔