• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ ،2سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام،شیطان گرفتار

نوشہرہ ( نمائندہ جنگ ) نوشہرہ کے علاقے خوشمقام اکبرپورہ میں دو سال چار ماہ کی معصوم بچی کو مبینہ طور پرجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر خوب درگت بنانے کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق بچی سے جنسی زیادتی کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی تاہم بچی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے ہسپتال بھجوا دیا ہے۔تھانہ اکبرپورہ پولیس کے مطابق نوشہرہ کے گاوں خوشمقام میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد حماد ولد محمد اعجاز سکنہ لاہور پنجاب حال پبی اسٹیشن جو گلی گلی پھر کر چینی کے لچھے فروخت کرتا تھا نے گلی میں کھیلنے والی دو سال چار ماہ کی معصوم بچی مد یحہ کو ایک لچھا دیا اور بہانے سے ایک زیر تعمیر خالی مکان میں لے گیا جہاں ملزم نے معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم بچی کے رونے اور چیخنے چلانے پر نماز کی ادائیگی کے لئے جانے والے لوگ اور اہل علاقہ جمع ہوگئے اور ملزم کو قابو کرلیااور بچی کو ہسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی تاہم پولیس حسب روایت تاخیر سے پہنچی جس پر مشتعل لوگوں نے ملز م کو مار مار کر اس کی درگت بنا ڈالی اور جلوس کی شکل میں سڑک پر نکل آئے ۔ پولیس پہنچی تو مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف بھی نعر ے بازی شروع کر دی ۔ ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا ۔میاں راشدمموریل ہسپتال پبی کے زرائع کے مطابق معصوم بچی مدیحہ کو ابتدائی طبی امداد اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گھر منتقل کردیاگیا۔تھانہ اکبرپورہ پولیس کے مطابق ملزم محمد حماد ولد محمد اعجاز سکنہ لاہور پنجاب حال پبی اسٹیشن کے خلا ف معصوم بچی کے والد محمد نیاز ولد گل زمان سکنہ خوشمقام اکبرپورہ کی مدعیت میں تھانہ اکبرپور ہ میں سفاک جنسی درندے کے خلاف مقدمہ نمبر13مورخہ 17جنوری2018جرمPPC-376-511-50-53child protection act کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تازہ ترین