• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پو لیس کی پنیاری تھانے کی حدود میں کارروائی،مغوی لڑکی بازیاب

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)پنجاب ہائی کورٹ بہاولپور سرکٹ بینچ کے احکامات پر پنجاب پولیس نے بہاولپور کی رہائشی 23سالہ مغویہ شکیلہ کی بازیابی کے لئے پنیاری کے علاقے خورشید ٹاؤن کے ایک گھر پرچھاپہ مارکر اسے بازیاب کرالیا۔ پنیاری پولیس کی مدد سے مارے گئے چھاپے میں بازیاب ہونے والی شکیلہ کو بہاولپور پولیس اپنے ہمراہ لیکر پنجاب روانہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بہاولپور سرکٹ بینچ میں شکیلہ کی ماں کی جانب سے بیٹی کے اغوا کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں حیدرآباد کے رہائشی عاطف پر بیٹی کے اغوا کاالزام عائد کیاگیاتھا عدالتی احکامات پر بہاولپور پولیس نے کاروائی کی تاہم نامزد ملزم عاطف گھرپر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔
تازہ ترین