• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ پیٹرس برگ میں دائرے کی شکل میں قوس و قزح

روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں قوس و قزح کے رنگ بکھر گئے، مکمل دائرے کی شکل میں قوس و قزح کی ویڈیو وائرل ہوگئے۔

بعض اوقات قدرت ایسے خوبصورت مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسان بھی مبہوت رہ جائے۔

روس میں قدرت کا ایسا ہی ایک حسین منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب مکمل دائرے کی شکل کے قوس و قزح کے رنگ بکھر گئے۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میںآسمان پر اچانک دہرے قوس و قزح رنگ بکھر گئے جس نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا بلکہ مکمل دائرے کی شکل کے قوس و قزح کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی دنگ رہ گئے۔

قدرت کا یہ خوبصورت منظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین