وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک مردان میں قتل کی گئی معصوم بچی عاصمہ کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے ورثا کو جلد انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ پولیس کی تفتیش جاری ہے ، قاتل قانون کی گرفت میں ضرور آئیں گے، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان خود کو تنہا نہ سمجھے ، صوبائی حکومت ان کے ساتھ ہے۔
اس موقع پر وزیر تعلیم عاطف خان ، دیگر صوبائی وزرا اور آئی جی پولیس بھی پرویز خٹک کے ساتھ تھے۔