• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننانوے میں فوج نہیں مشرف اور اسکے ساتھیوں نے مارشل لاء لگایا ،کیپٹن (ر)صفدر

Todays Print

غازی (دی نیوز رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ 1999ء میں پاک فوج نے نہیں بلکہ پرویز مشرف کے حواری چند جرنیلوں نے مارشل لاء لگایا تھا۔ یہاں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 1999ء میں فوج نوازشریف کی حمایت کررہی تھی مگر چند جنرلوں نے اس وقت کی حکومت کے خلاف سازش کی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چند جنرلوں نے بغاوت کا منصوبہ بنایا تھا اور کوئی بھی منتخب وزیراعظم کو اقتدار سے محروم کرنے کے سلسلے میں پاک فوج پر الزام عائد نہیں کرسکتا۔ فوج پرویز مشرف کی طرف سے نہ تو مارشل لاء نافذ کرنےکے حق میں تھی نہ ہی اس کی حمایت کررہی تھی ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے برعکس فوج نوازشریف کی حمایت کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو قومی مقصد کو فروغ اور ملکی مفادات کو تحفظ دینے کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے بہادری سے بین الاقوامی دبائو کا سامناکیا اورایٹمی تجربات کئے۔انہوں نے ریاستی اداروں کو مضبوط بنایا اورانہیں ملکی دفاع کو ناقابل تسخیربنانے کی سزا دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ کی پارٹی کے لئے خدمات اور نوازشریف سے وفاداری کی تعریف کی ۔ صابر شاہ کےنوازشریف کے بڑے قریبی روابط تھے انہوں نے صابر شاہ کے اصرار پرہری پور کو گیس سپلائی کے لئے 22ارب روپے کا قرضہ لیا۔پیر صابر شاہ اور سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

تازہ ترین