• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف جنگ سے ملک کا معاشی نقصان ہوا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے جس سے ہمارا معاشی نقصان ہوا اور بزنس کمیونٹی بھی برْی طرح متاثر ہوئی لیکن اس کے باوجود کاروباری طبقہ نے نہایت احسن انداز میں سماجی ذمہ داریاں ادا کیں۔اْنہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کے زیر اہتمام ’’ کارپوریٹ سیکڑ و سماجی ذمہ دارایاں ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس اور ایوارڈ زسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اْنہوں نے کہا کہ تمام تر مسائل کے باوجود ہمارے کارپوریٹ سیکڑ نے جس طرح ترقی کی اْسی طرح مسائل زدہ علاقوں اور افراد کے مسائل حل کرنے میں بڑی ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کیا جس کیلئے آپ قابل تعریف ہیں ۔
تازہ ترین