• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،نئی حج پالیسی، شہری نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرد ی

سکھر (بیورو رپورٹ)نئی حج پالیسی کو شہری نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں چیلنج کرد یا۔ عدالت نے فریق بنائے گئے افراد کو 23 جنوری کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کردیئے، اس سلسلے میں سکھر کے رہائشی مفتی ماجد نے اپنے وکیل کے توسط سے 2018 کی حج پالیسی کو سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کرائی ہے ۔ درخواست گذار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کی 2018 کی حج پالیسی شریعت سے ٹکراؤ میں ہے، کیونکہ شریعت میں ایک مرتبہ سے زیادہ مرتبہ حج کرنے پر پابندی نہیں ہے، جبکہ 2018 کی حج پالیسی میں کئی شقیں غیر شرعی ہیں، داخل کرائی گئی آئینی درخواست پر عدالت نے فریق بنائے گئے وفاقی وزارت مذہبی امور، وفاقی وزارت خارجہ، وفاقی وزارت قانون، حاجی کیمپ، 12سرکاری ، غیر سرکاری بینکوں اور دیگر کو 23جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین