ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نیو سنٹرل جیل ملتان کی ہونہار طالبہ اریبہ علی نے وزیر اعلیٰ پروگرام(تقریری مقابلے) میں صوبائی سطح پر بھی پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارے کا نام روشن کردیا ،سکول کی پرنسپل سیدہ تسلیم نقوی اور ڈپٹی ہیڈ مسٹریس نورین ناز نے طالبہ، والدین اور متعلقہ ٹیچرز کو مبارکباد دی ہے ،انہوں نے اس سنہری کامیابی کو طالبہ کی محنت اور ٹیچر ساجدہ پروین کی رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔