• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور‘ سرکاری سکولوں کے پانی کے نمونے لیبارٹری بھجوانے کے احکامات جاری

پشاور ( نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے مضر صحت پانی پر فی الفور احکامات جاری کرتے ہوئے ضلع ہری پور کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے پانی کے نمونے لیبارٹری بھجوانے کے لئے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے رپورٹ طلب کر لی جس پر سکولوں کے سربراہوں کو پانی کے نمونے محکمہ تعلیم کے دفتر بھجوانے کے لئے خط بھجوادئیے گئے ۔ سربراہوں نے پانی کے نمونے بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ سکولوں کے پانی کے نمونے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے تاکہ پتہ چل سکے کہ کون سا پانی پینے کے قابل ہے او رکون سا مضر صحت ہے ۔
تازہ ترین