اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری اور نازیبا الفاظ کا استعمال انتہائی افسوسناک ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے الفاظ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے الفاظ اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ہر رکن کو خود سوچنا ہے کہ پارلیمنٹ کو عزت دینی ہے یا نہیں،پاکستان کی تاریخ بتاتی ہے کہ جمہوری نظام بہتر رہا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ مجھے ایوان کے متعلق غیر پارلیمانی الفاظ کہے جانے پر افسوس کے ساتھ دکھ بھی ہوا ہے ، دراصل ہم نے حلف اس پارلیمان کی عزت اور حفاظت کے لئے اٹھایا ہے ۔