• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کا فروغ خواہش،11 آسٹروٹرف نصب کردی گئیں،وزیر اعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبار حاصل کرے، سندھ حکومت قومی کھیل کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرے گی، پی ایچ ایف کے تحت ہونے والی ہال آف فیم تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی مضبوط ہاکی ٹیم کی تشکیل کا خواہاں ہوں، حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، مختلف اضلاع میں گیارہ آسٹروٹرف نصب کی گئی ہیں، وزیر اعلی نے ورلڈ الیون میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی ۔ دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگڈ ئیر(ر) خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہال آ ف فیم میں ماضی کے کئی کھلاڑیوں کو اس لئے نہیں رکھا گیا کہ نئی نسل کے کھلاڑی اور لوگ انہیں نہیں جانتے ہیں، تاہم یہ ہماری غلطی ہے، کچھ ماضی کے ناموں کو بھی شامل کرنا چاہیے تھا، مستقبل میں ان کھلاڑیوں کے لئے بھی خصوصی تقریب کا پروگرام بنارہے ہیں۔
تازہ ترین