لاہور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جوہری پروگرام کے معمار اور مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قومی و ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔